the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد19 ستمبر ( پریس نوٹ) آج 350 عازمین حج پر مشتمل ساتویں قافلہ کی جدہ پرواز کیساتھ ہی سوئے حرم روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اور جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اس قافلہ کو جھنڈی دکھا کر وداع کیا۔ اس قافلہ میں حیدرآباد کے 245 ‘ رنگا ریڈی کے 84اور ورنگل کے 23عازمین شامل ہیں۔ قافلہ میں شامل ایک خاتون عازم حج محترمہ عابدہ بیگم صاحبہ زوجہ محمد عبدالغفور مرحوم عمر 78 سال ساکن چھاؤنی ناد علی بیگ کور نمبر APR- 5654-3-0کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک انتقال ہوگیا۔جس کی وجہہ سے اس کور میں شامل انکے فرزند اور بہو کا سفر حج بھی ملتوی کردیا گیا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ان کو سہولت سے کسی دوسری فلائیٹ سے روانہ کردیا جائے گا۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے عازمین کو سفر حج اور مناسک حج سے متعلق اہم ترین امور سے واقف کروایا۔ آج صبح حج ہاؤز میں کافی گہما گہمی کے دورا ن قافلہ کی روانگی کے ساتھ ہی حج ہاؤز میں سکون کا ماحول پیدا ہوگیا۔



حج کیمپ نامپلی میں عازمین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے انہیں مفید مشوروں سے نوازا اور کہا کہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کرام کی روانگی میں سہولت کے لئے ہر ممکنہ بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مولانا مفتی تجمل حسین نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے مقصد سفر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سفر میں ہر مرحلہ پر ادب و احترام کا مظاہرہ کیاجاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کعبتہ اللہ کی طرف پیٹھ کرنامنع ہے لیکن چوری اور اس پر سینہ زوری کے مترادف بعض حاجی صاحبان نہ صرف کعبہ کی طرف پیٹھ کرتے ہیں بلکہ وہاں ٹھر کر تصویر کشی بھی کرتے ہیں۔ اس عمل سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین سفر حج کے دوران لڑائی جھگڑے اور فسق و فجور سے بچتے رہیں۔ جناب ایم اے رؤف خان انجنےئر سابق رکن حج کمیٹی نے کارروائی چلاتے ہوئے اہم اعلانات کئے ۔ قرأت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ جناب عرفان شریف نے ہدیہ نعت پیش کیا۔کل ہفتہ 20 ستمبر کو آٹھواں قافلہ رات 10:30 بجے پرواز کرے گا‘ اس قافلہ کے تمام 300 عازمین کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.